تقریب میں شریک نہ کرنے پرن لیگ کے کارکنوں کا مظاہرہ
مفاد پرست عناصر مخلص کارکنوں کو نواز شریف سے دور رکھنا چاہتے ہیں،کامریڈ قادر بخش

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وفاقی وزیر پرویز رشید، ماروی میمن، صوبائی رہنماء سلیم ضیاء سمیت دیگر مسلم لیگ کے عہدیداروں کی آمد پر حیدرآباد کلب میں یوتھ قرضہ اسکیم کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کیلیے اجازت نہ دیے جانے کے خلاف مسلم لیگ ن کے کارکنان نے نیاز اسٹیڈیم کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جس میں شریک مرد خواتین کارکنان شدید نعرے لگارہے تھے۔ احتجاج میں شامل سنیئر کارکنان کامریڈ قادر بخش لاکھو نے کہا کہ مسلم لیگ میں شامل مفاد پرست لوگ منظم سازش کے تحت مسلم لیگ کے سچے سپاہیوں کو میاں محمد نواز شریف سے دور کررہے ہیں اور اسی وجہ سے انھیں تقریب میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
مفاد پرست لوگ جب مسلم لیگ اور میاں بردارن پر برا وقت آیا تھا تو انھوں نے راہ فرار اختیار کرلی تھی لیکن سچے مسلم لیگیوں نے اس وقت بھی مسلم لیگ اور میاں نواز شریف کے ہاتھوں کو مضبوط کیا تھا لیکن آج مسلم لیگ کے برے وقت میں ساتھ دینے والوں کو یکسر نہ صرف نظر انداز کیا جارہا ہے بلکہ وہ اپنے جائز مسائل کے حل کیلیے در بدر کی ٹوکھریں بھی کھارہے ہیں اور اس کی تمام ذمے داری مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء سلیم ضیاء پر عائدہوتی ہے۔