ابوظبی ٹیسٹ پاکستان کی گرفت سے نکل گیا حنیف محمد

میچ کے نتیجہ خیز ثابت ہونے کا انحصار سری لنکا کی جانب سے ڈیکلیئریشن پر ہوگا

300 رنز تک کا ہدف ملنے کی صورت میں پاکستانی کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو وکٹ پر رکنا ہوگا، فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کے نتیجہ خیز ثابت ہونے کا انحصار سری لنکا کی جانب سے ڈیکلیئریشن پر ہوگا، موزوں ہدف کی صورت میں پاکستانی بیٹسمینوں کو دفاعی انداز کے بجائے نارمل طریقے سے کھیلنا ہوگا۔

نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چوتھے دن کھیل کے خاتمے پر میچ پاکستان کی گرفت سے نکل گیا ہے، ہمارے فاسٹ بولرز کامیاب نہ ہو سکے اور پورے دن میں صرف ایک وکٹ ہاتھ لگی،کچھ قصور ناقص فیلڈنگ کا بھی رہا، سلپ اور گلی میں کیچ کے مواقع ضائع ہوئے جبکہ وکٹ کیپر عدنان اکمل کے زخمی ہونے سے بھی فرق پڑا۔




انھوں نے کہا کہ سری لنکن بیٹسمینوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی، خاص طور پہلی اننگز میں91رنز جوڑنے والے کپتان میتھوز کا کھیل قابل ذکر رہا، وہ 116رنز کے ساتھ کریز پر بدستور موجود ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اننگز کب ڈیکلیئرڈ کرتے ہیں لیکن گمان یہی ہے کہ وہ کوئی خطرہ مول نہیں لیں گے، حنیف محمد نے کہا کہ300 رنز تک کا ہدف ملنے کی صورت میں پاکستانی کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو وکٹ پر رکنا ہوگا، بصورت دیگر سری لنکا کا دبائو نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
Load Next Story