پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کا86واں یوم پیدائش کل منایا جائیگا

تقریبات میں ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی ملک کیلیے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

تقریبات میں ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی ملک کیلیے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔فوٹو:فائل

SIALKOT:
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہیدکا 86واں یوم پیدائش کل(اتوار) کو کراچی سمیت ملک بھر میں جوش وخروش سے منائی جائے گا۔


اس حوالے سے ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی اور کیک کاٹیں جائیں گے، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم نے کراچی کے تمام اضلاع کے صدور کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہیدکے86ویں یوم پیدائش کو شایان شان طریقے سے منانے کیلیے اپنے اپنے اضلاع میں تقریبات کا انعقاد کریں ،ان تقریبات میں ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی ملک کیلیے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
Load Next Story