پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا

KARACHI:
پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈر19ایشیا کپ کا فائنل ہفتے کو شارجہ میں کھیلا جائیگا۔


میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا، ایونٹ میں گرین شرٹس اب تک ناقابل تسخیر ہیں، لیگ مرحلے میں بھارت کو 2 وکٹ سے شکست دینے کی وجہ سے فائنل میں پاکستان کو روایتی حریف پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی،کپتان سمیع اسلم اب تک کھیلے گئے چار میچزمیں 292رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کیے ہوئے ہیں، اس میں2 سنچریاں اور ایک ففٹی شامل ہے، حسن رضا 223رنز بناکر مجموعی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، بولنگ میں پاکستان کے کرامت علی 16وکٹیں لے کر سب سے آگے رہے۔
Load Next Story