برسبین ٹینس سرینا ولیمز نے ماریا شراپووا کو ایک بار پھر پچھاڑ دیا
آذرنیکا نے جینکووچ کا قصہ تمام کردیا، مینز سنگلز میں فیڈرر، ہیوٹ، نیشکوری اور شارڈے نے فائنل فور میں جگہ بنالی
آکلینڈ کلاسک میں اینا ایوانووک نے فلپکنز کی کہانی ختم کردی، جیمی انجرڈ،وینس ولیمز فیصلہ کن معرکے میں پہنچ گئیں۔ فوٹو: فائل
HYDERABAD:
برسبین انٹرنیشنل ٹینس میں ویمنز ٹرافی کیلیے ورلڈ نمبرون سرینا ولیمز اور وکٹوریا آذرنیکا کے درمیان میدان سجے گا۔
امریکی سپراسٹار نے سیمی فائنل میں روسی حریف ماریا شراپووا کو ایک بار پھر پچھاڑ دیا، بیلاروسی کھلاڑی نے جیلینا جینکووچ کا قصہ تمام کردیا، مینز سنگلز میں سوئس ماسٹر راجرفیڈرر، لیٹن ہیوٹ، کائی نیشکوری اور جیریمی شارڈے نے فائنل فور میں جگہ بنالی، میزبان کھلاڑی مارینکو میٹسووک اور مارن کلک کی ہمت کوارٹر فائنل میں جواب دے گئی، آکلینڈ کلاسک کے سیمی فائنل میں اینا ایوانووک نے کرسٹن فلپکنز کی کہانی ختم کردی، گذشتہ برس کی فائنلسٹ جیمی ہامپٹن نے انجرڈ ہونے پر وینس ولیمز کو واک اوور دیکر فائنل میں پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلزمیں حسب توقع ورلڈ ٹاپ کی 2 پلیئرز نے کوالیفائی کرلیا، عالمی نمبرون اور دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز نے روسی حریف ماریا شراپووا کو 6-2،7-6(9/7 ) سے شکست دیکر فائنل میں جگہ پائی، باہمی مقابلوں میں سرینا کے ہاتھوں ماریا شراپووا کی یہ مسلسل 14ویں شکست ہے۔
دوسرے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈ بیلاروس کی وکٹوریا آذرنیکا نے فورتھ سیڈ سربین پلیئر جیلینا جینکووچ کو 1-6،6-3 اور 6-4 سے قابو کرلیا۔ مینز سنگلز کا پہلا سیمی فائنل فیڈرر اور جیریمی شارڈے کے درمیان ہوگا،کائی نیشکوری کو فیصلہ کن معرکے میں پہنچنے کیلیے کرائوڈ فیورٹ لیٹن ہیوٹ کا چیلنج درپیش ہوگا، کوارٹر فائنلز میں سوئس اسٹار فیڈرر نے آسٹریلیا کے مارینکو میٹسووک کو 6-1،6-1 سے آئوٹ کلاس کیا، آسٹریلین کھلاڑی میٹسووک کیخلاف فیڈرر نے نہایت شاندار کھیل پیش کیا، پہلی مرتبہ برسبین ایونٹ میں شریک فیڈرر تمام کی توجہ کا مرکز بنے رہے،دیگرکوارٹرفائنلزمیں ورلڈ نمبر 17 نیشکوری نے37 ڈگری درجہ حرارت میں 2 گھنٹے37 منٹ میں کروشیا کے مارن کلک کوزیرکرلیا۔
ان کی جیت کا اسکور 6-4،5-7 اور6-2 رہا،8 سیڈ فرانس کے جیریمی شارڈے نے دوسرے میزبان پلیئر سموئل گروتھ کو 7-5، 6-4 سے قابوکیا، سابق ورلڈ نمبرون لیٹن ہیوٹ نے رومانیہ کے ماریوس کوپیل کو 6-4،6-2 سے اپنا شکار بنایا۔دوسری جانب آکلینڈ ویمنز کلاسک ٹینس کے سیمی فائنلز میں سیکنڈ سیڈ اینا ایوانووک نے تھرڈ سیڈ بیلجیئم کی حریف کرسٹن فلپکنز کو 6-0،7-6(7/3) سے ہرایا، امریکی پلیئر وینس ولیمز کو ہموطن جیمی ہامپٹن کیخلاف واک اوور مل گیا۔اینا ایوانووک نے اپنی ڈبلز پارٹنر فلپکنز کیخلاف محض 22 منٹ میں پہلا سیٹ 6-0 سے جیت کر پُراعتماد آغاز کیا، اس سیٹ میں فلکپنز سے 13 غیرضروری غلطیاں سرزد ہوئیں اور انھوں نے 3 ڈبل فالٹس بھی کیں، دوسرے سیٹ میں انھوں نے بھرپور مقابلے کرتے ہوئے اسے ٹائی بریکر پر پہنچایا لیکن ایناایوانووک نے ایونٹ میں اب تک سیٹ نہ ہارنے کا اعزاز برقرار رکھا۔
اس فتح کی بدولت سربیئن اسٹار کے 2 برس سے زائد عرصے کے بعد پہلا ڈبلیوٹی اے ٹائٹل جیتنے کا امکان روشن ہوگیا، انھوں نے 2008 میں فرنچ اوپن کی صورت کیریئر کا اولین گرینڈ سلم جیت کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا تھا،وینس ولیمز سے باہمی 9 مقابلوں میں سے 8 میں ایناایوا نووک کو شکست کا سامنا رہا ہے، امریکی اسٹار کے موجودہ کھیل کو دیکھتے ہوئے فائنل میں سرب پلیئر کی کامیابی کی توقع رکھی جا سکتی ہے، سیمی فائنل میں وینس کی ہموطن حریف جیمی ہامپٹن صبح وارم اپ کرتے ہوئے دائیں کولہے میں تکلیف کے سبب میچ سے دستبردار ہوگئیں، وینس اکتوبر2012 کے بعد کسی ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے فائنل تک پہنچ پائی ہیں،انھوں نے اپنا آخری گرینڈ سلم 2008 میں جیتا تھا۔