میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کھلے سمندر میں کارروائی 64 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط

ایرانی ڈیزل غیرقانونی طریقے سے پاکستان لایا جارہا تھا، 11اسمگلروں کو تحویل میں لے لیا گیا، ترجمان

ایرانی ڈیزل غیرقانونی طریقے سے پاکستان لایا جارہا تھا، 11اسمگلروں کو تحویل میں لے لیا گیا، ترجمان ۔ فوٹو : ایکسپریس

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 2 کشتیوں کے ذریعے اسمگل کیا جانے والا 64 ہزارلیٹرایرانی ڈیزل تحویل میں لے کر 11 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایم ایس اے کے جہازنےاینٹی اسمگلنگ کارروائی کے دوران آلاصف اورالشمس نامی کشتیوں کو 11 اسمگلروں کو تحویل میں لے لیا گیا، کشتیوں سے 64ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا، جوکہ غیرقانونی طریقے سے پاکستان لایا جارہا تھا، دونوں کشتیوں اورغیرقانونی ڈیزل کسٹم ایکٹ 1969کے قانون کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا۔


ترجمان کے مطابق کسٹم ایکٹ کے تحت گرفتارعملے کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی، پکڑی گئی کشتی بمعہ عملے کے قانونی کارروائی کے لیے کسٹم پریوینٹوکے حوالے کردیا گیا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی واحد بحری قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ہے، جسے ایکٹ کے تحت ذمہ داری دی گئی ہے کہ سمندر میں اسمگلروں کا تعاقب کرنے کے بعد ان کو کیفر کردار تک پہنچائے، محدودو سائل کے باوجود ایم ایس اے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔
Load Next Story