کسی صورت پاکستان تقسیم نہیں ہونے دیا جائیگا طاہر القادری
2015 میں انقلاب آئیگا،مجھے لگتا ہے حکمراں خودملک توڑنے کی سازش کر رہے ہیں
مشرف کے خلاف کیس کوذاتی انتقام سمجھتا ہوں، سربراہ عوامی تحریک۔فوٹو:فائل
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں پاکستان کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔
2015 میں انقلاب آئے گا۔مجھے لگتا ہے کہ حکمراں خود ملک توڑنے کی سازش کررہے ہیں۔مشرف کے خلاف کیس کو ذاتی انتقام سمجھتا ہوں۔جب عمران خان سے مل کر بیٹھیں گے تو پھرمنزل طے کی جائے گی۔ میںپاکستان میں خلافت راشدہ کی جھلک دیکھنا چاہتا ہوں۔ایکسپریس نیو زکے پروگرام تکرارمیں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ملک تقسیم کرنے والوں سے اختیارات چھین لیں گے۔ پاکستان رہے گا اسے کوئی طاقت تقسیم نہیں کرسکتی،پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بہت سے وسائل دیے لیکن عوام ان سے محروم رہے ۔میں تنقید سے نہیں گھبراتا تنقید کسی ایجنڈے پرہونی چاہیے، ہم سوئے ہوئے لوگوں کوجھنجھوڑ کراٹھا رہے ہیں۔
انقلاب کی کال دینے سے قبل عوام اور موجودہ حکمرانوں کو مناسب وقت دوں گا، بجلی گیس مہنگائی کرپشن جیسے مسائل حل ہوگئے توانقلاب کی کال نہیں دی جائے گی۔جس سسٹم کے تحت ووٹ ڈالے جاتے ہیں وہ سسٹم ہی کرپشن کی ابتدا ہے اسی ووٹنگ کے سسٹم کے تحت ہی یہ باری باری چہرے بدل کرحکومت میں آجاتے ہیں یہ ووٹنگ سسٹم انھوںنے عوام کے لیے نہیں اپنے لیے بنایا ہے ۔میری تحریک کا پرویزمشرف سے کوئی تعلق نہیں میں توان سے کبھی ملا بھی نہیں۔