جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیت کر بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیت کر بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

کرکٹ لورز کے لیے خوشی کی بات ہے کہ پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ساؤتھ افریقہ کو وائٹ واش کیا جب کہ دوسری بار ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ہے۔اس کامیابی سے کھلاڑیوںکا کھویا ہوا اعتماد بحال ہوا ہے اورٹیم کی عالمی رینکنگ اب پانچ ہو گئی ہے۔ اس جیت نے شائقین کرکٹ کے دل خوشی سے بھر دیے ہیں۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیت کر بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،کیونکہ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کا شمار دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے ،گو کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا مسائل کا شکار اورگراؤنڈز تماشائیوں سے خالی ہیں، لیکن یوں سمجھاجائے کہ پاکستان میں کرکٹ دوبارہ زندہ ہوگئی ہے ۔

میچ کی بات کی جائے تو ایک موقعے پر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ پروٹیز یہ میچ باآسانی جیت جائیں گے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نئی گیند لی اور شاہین شاہ آفریدی، حسن علی کو گیند بازی کا موقع دیا۔حسن علی نے کریز پر سیٹ بلے باز مارکرم 108 اور کپتان ڈی کاک کو صفر پر آؤٹ کیا،جس کے بعد مہمان ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ چل پڑا۔


شاہین شاہ آفریدی نے چار جب کہ یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں بھی 5 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں مجموعی طور پر 114 رنز کے عوض اپنے 10 شکار مکمل کیے۔

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے مطابق حسن علی پاکستان کی ہر فارمیٹ میں ضرورت ہیں۔پاکستانی سرزمین پر کامیابی فاسٹ بولرز ہی دلاتے ہیں۔پاکستانی ٹیم کے اوپننگ کے مسائل بہت واضح ہیں اور اوپنرز کی تکنیک پر کام کرنے ضرورت ہے۔

گرین شرٹس نے آخری بار دو ہزار تین میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان کے مڈل اور لوئر آرڈر نے دونوں میچوں کے دوران مشکل وقت میں عمدہ کھیل پیش کیا ہے لیکن ٹاپ آرڈر کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے۔

افتتاحی ون ڈے اور ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے بیٹسمین کی کارکردگی کیوں زوال کا شکار ہے،اگر پاکستان کرکٹ بورڈ، کپتان اور کوچ مل کر ان خامیوں پر قابو کی حکمت عملی طے کرلیں تو پھر پاکستانی کی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے میں کافی مدد ملے گی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیںکہ انھوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کوخوشیوں سے مالا مال کیا۔
Load Next Story