سینیٹ انتخابات میں پیسے دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ
وزیراعلی نے مبینہ ویڈیو کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی
وزیراعلی نے مبینہ ویڈیو کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی۔ فوٹو: فائل
حکومت نے ارکان اسمبلی میں رقم تقسیم کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
سینیٹ الیکشن 2018ء میں ووٹوں کی مبینہ خریدوفروخت کی وڈیو سامنے آنے پر حکومت نے ارکان اسمبلی میں رقم تقسیم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ وزیراعلی نے مبینہ ویڈیو کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی جو پیسے لے رہے ہیں اور جو دے رہے ہیں دونوں کے خلاف ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کا سلسلہ اب بند ہو۔عمران خان کی کوششں ہے کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے سینٹ الیکشن ہونے چاہیئں۔