پاکستان پوسٹ کے ذریعے 4 کلو سے زائد منشیات بحرین اسمگلنگ کی کوشش ناکام
ایمیٹامائن کرسٹل بحرین بھیجی جارہی تھی
ایمیٹامائن کرسٹل بحرین بھیجی جارہی تھی
پاکستان کسٹمز جناح ایئرپورٹ نے پاکستان پوسٹ ایکسپریس میل سروس ایکسپورٹ شاہراہ فیصل پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سے خشک میوہ جات پارسل کی آڑ میں منشیات بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔
پاکستان سے بذریعہ پارسل 14 سیل شدہ ٹن پیک کےذریعے ایمیٹامائن کرسٹل بحرین بھیجی جارہی تھی۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام وزیر نے ایکسپریس کو بتایاکہ 14سیل شدہ ٹن پیک میں برآمد شدہ ایمیٹامائن کرسٹل کا وزن 4.10کلوگرام ہے جسکی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت4کروڑ 10لاکھ روپے ہے۔
انہوں نے بتایاکہ 14ٹن پیک پر مشتمل یہ پارسل کراچی کے رہائشی محمد علی نامی شخص نے بک کرایا تھا جسے گرفتار کرکے مجاز عدالت سے ریمانڈ بھی حاصل کرلیاگیاہے۔ حکام نے کسٹمز/نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔