ٹیکس چوری 2 ارب 17کروڑ روپے کے 49 کیس پکڑے گئے

رواں سال 4 کروڑ 34 لاکھ 79 ہزار روپے ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ٹیم کی محدود وسائل کے باوجود بہتر کارکردگی، ایف بی آر ۔ فوٹو : فائل

ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نارتھ کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 2 ارب 17کروڑ 87 لاکھ روپے کی کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کے 49 کیس پکڑے.

ڈائریکٹریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نارتھ کی جانب سے پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے63 کیسوں میں ایک ارب 46 کروڑ 35لاکھ روپے مالیت کی ڈیوٹی و ٹیکس چوری کے آڈٹ اعتراضات اٹھاکر رپورٹ ایف بی آر کو بھجوائی دی گئی۔


ڈائریکٹریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے رواں مالی سال کے دوران پکڑے جانیوالے ڈیوٹی و ٹیکس چوری کے کیسوں میں سے مجموعی طور ہر 4 کروڑ 34 لاکھ 79 ہزار روپے کی ریکوری کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے.

ایف بی آر کو موصول ہونیوالی کارکردگی رپورٹ کی کاپی میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نارتھ کی ٹیم نے محدود وسائل کے باوجود بھاری ریکوری کی۔
Load Next Story