بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس کی نجی دورے پر پاکستان آمد
پاکستان کے لوگوں سے ملنے والا پیار مجھے یہاں سے دور نہیں ہونے دیتا،بھارتی گلوکار
پاکستان کے لوگوں سے ملنے والا پیار مجھے یہاں سے دور نہیں ہونے دیتا،بھارتی گلوکار۔ فوٹو: فائل
بھارت کے معروف گلوکار ہنس راج ہنس نجی دورے پر دو روز کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔
اس دوران وہ جہاں صوفیاء کرام کی درگاہوں پر حاضری دینگے وہیں اپنے قریبی دوستوں سے ملاقات بھی کرینگے۔ ہنس راج ہنس نے لاہور پہنچنے پر''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے بیٹے کی شادی میں پاکستان سے بہت سے دوستوں کو مدعو کرنے کی خواہش رکھتا تھا لیکن حالات نے ایسی کروٹ لی کہ میری خواہش پوری نہ ہو سکی، ویسے بھی سب جانتے ہیں کہ پاکستان سے مجھے خاص محبت ہے اسی لیے دو روزہ نجی دورے پرپاکستان پہنچا ہوں۔ اس دوران میں حضرت علی ہجویری داتاگنج بخش کی درگاہ پر حاضری دونگا اور موسیقی کے استادوں سے بھی ملاقات ہو گی۔ جہاں تک بات پاکستان میں بسنے والے لوگوں کی ہے تو ان کیطرف سے ملنے والا پیار مجھے یہاں سے دور نہیں ہونے دیتا، میں ہر بار یہاں سے خوشگوار یادیں لے کر جاتا ہوں اور اس مرتبہ بھی مجھے امید ہے کہ میرا یہ دورہ بہت یادگار رہیگا۔