ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی10میڈیکل اسٹور مالکان کی گرفتاری کا حکم
حکم عدولی پرتھانہ ملیرسٹی،سعودآباد،عزیزآباد،یوسف پلازہ،شارع نورجہاں اورلیاقت آبادکے تھانیداروں کونوٹس
عدالت نے پولیس افسران کوڈرگ قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا ۔ ۔ فوٹو/ایکسپریس،فائل
ڈرگ کورٹ کے چیئرمین ساتھی محمد اسحاق ، ممبران ڈاکٹر نگہت قاردی اور ڈاکٹر غلام رسول ہالیپوتو نے عدالتی حکم عدولی پر کراچی کے 6 ایس ایچ اوز کو آئی جی سندھ کے توسط سے شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں اور آئی جی سندھ کو ہی تھانیداروں سے جواب طلب کرنے کے احکام جاری کیے ہیں۔
ہفتے کو فاضل عدالت نے عدالتی حکم عدولی پر تھانہ ملیر سٹی ، سعود آباد ، عزیز آباد ، یوسف پلازہ ، شارع نورجہاں اورلیاقت آباد کے تھانیداروں کو آئی جی سندھ کے توسط سے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ کوہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مذکورہ تھانیدارذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوکر شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں ،جواب جمع کرانے کی ناکامی پر سخت عدالتی کارروائی کی جائیگی،عدالت نے آئی جی سندھ کو آگاہ کیا ہے کہ ڈرگ کورٹس کے قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا گیاتھا ۔
لیکن ان تھانیداروں نے ملزمان کو گرفتار کیا اور نہ ہی خود عدالت میں پیش ہوئے اور کوئی رپورٹ بھی عدالت میں جمع نہیں کرائی انھیںمتعدد بار نوٹس جاری کیے گئے لیکن انھوں نے عدالتی احکام نظرانداز کردیے ہیں ،دریں اثنا اسی کورٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم 10سے زائد میڈیکل اسٹور مالکان مقصود ، عبداﷲ ، عمر ، محمد صادق ، طفیل ، صدیق ، محمد امین ، اشفاق ، محمد نواز ، عبدالکریم ، جاوید شاہ اور علیم شاہ سمیت 10لائسنس ہولڈرزکی گرفتاری کا حکم دیاہے ۔
انمیڈکل اسٹورز کے مالکان اور دیگر کیخلاف ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمات درج ہیں،علاوہ ازیں مقامی معروف دواساز کمپنی کی انتظامیہ طاہر رشید ، مجتبی ، شاہد،محمدعلی ، اطہر ، پر فرد جرم عائد کردی،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ، عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو 20جنوری کو طلب کرلیا، ملزمان پر ڈرگ ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے کے الزام میں مقدمات زیر سماعت ہیں ۔