امریکا 6 سال کے بعد 2013 میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد گاڑیاں فروخت
کاروں کی فروخت میں مسلسل اضافے کے باعث رواں سال بھی معیشت کی مضبوطی کا عمل جاری رہے گا۔
کاروں کی فروخت میں مسلسل اضافے کے باعث رواں سال بھی معیشت کی مضبوطی کا عمل جاری رہے گا۔ فوٹو: فائل
امریکی کار ساز کمپنیوں کی فروخت میں 2013 کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورآٹو سیکٹر نے کئی برسوں کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی۔
ٹویوٹا کے جنرل منیجر نے کہاکہ 2013 میں آٹو سیکٹر اقتصادی بحالی کے حوالے روشن باب ثابت ہوا، کاروں کی فروخت میں مسلسل اضافے کے باعث رواں سال بھی معیشت کی مضبوطی کا عمل جاری رہے گا۔ آٹو ڈیٹا کے مطابق امریکا میں 2013 کے دوران 7.6 فیصد کے اضافے سے 1 کروڑ 56 لاکھ گاڑیاں فروخت کی گئیں، اس سے پہلے آخری بار2007 میں امریکا میں کاروں کی فروخت ڈیڑھ کروڑ سے زائد رہی تھی تاہم 2012 میں فروخت 1کروڑ48لاکھ تک پہنچ گئی تھی مگر مالیاتی بحران کے باعث 2009 میں فروخت 1 کروڑ 6 لاکھ تک نیچے آ گئی تھی، 2008 تک کے 14 برسوں میں امریکی سالانہ آٹو فروخت ڈیڑھ کروڑ سے 1کروڑ70 لاکھ کے درمیان رہی۔ 2013 میں جنرل موٹرز نے امریکا میں 28لاکھ، فورڈ نے 25لاکھ، ٹویوٹا نے 22 لاکھ، کرسلر نے 18لاکھ، ہونڈا نے 16لاکھ، نسان نے 12 لاکھ، ہونڈائی نے 7لاکھ 20ہزار، کیا نے 5لاکھ35ہزار اور والکس ویگن نے امریکا میں 4لاکھ 7 ہزار گاڑیاں فروخت کیں۔