کمزور بولنگ کے سامنے گپٹل کی فارم بھی لوٹ آئی
بارش سے متاثرہ چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو58رنزسے زیرکرلیا
نیلسن: چوتھے ون ڈے میں ویسٹ انڈین کھلاڑی سنیل نارائن ، روس ٹیلر کو رن آئوٹ کررہے ہیں، کیوی بیٹسمین ایک رن کی کمی سے ففٹی مکمل نہ کرپائے۔ فوٹو: گیٹی امیجز
بارش سے متاثرہ چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 58 رنز سے زیر کرلیا۔
کمزور بولنگ کے سامنے گپٹل کی فارم بھی لوٹ آئی، اوپنر نے 81رنز کی اننگز کھیل کر مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا، میزبان کو پانچ میچز کی سیریز میں 2-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی، اختتامی میچ بدھ کو ہیملٹن میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق نیلسن میں اولین میچ بارش سے شدید متاثر ہوا، میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹ پر285 رنزجوڑے، ابتدائی 2میچز میں ناکام رہنے والے اوپنر مارٹن گپٹل نے اس مرتبہ اننگز کے آغاز پرمحتاط رویہ اپنائے رکھا اور ابتدائی 8رنز بنانے کیلیے 40 گیندیں کھیلیں، انھوں نے حریف قائد ڈیوائن براوو کو چوکا رسید کرکے اپنے ہاتھ کھولے اور پھر81رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے، جیسی رائیڈر اورکین ولیمسن 47 ،47 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے۔
رائیڈر کے2 ڈراپ کیچز ہوئے،12 کے انفرادی اسکور پر دنیش رامدین اور کچھ دیر بعد براوو نے سلپ میں مواقع گنوائے،دونوں بار بدقسمت بولر جیسن ہولڈر تھے،روس ٹیلر نے 49رنز اسکور کیے،گذشتہ مقابلے میں سنچری داغنے والے کورے اینڈرسن17رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، ویسٹ انڈیز کی جوابی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، چیڈوک والٹن کھاتہ کھولے بغیر اننگزکی چوتھی گیند پررن آئوٹ ہوگئے، دوسرے افتتاحی کھلاڑی جونسن چارلس کو میک کلینگن نے پویلین چلتا کیا ، وہ بھی صفرکی خفت سے دوچار ہوئے، لینڈل سمنر(43) اور کرک ایڈورڈز (24) نے تیسری وکٹ کیلیے60 رنز جوڑے، ایڈورڈز رن آئوٹ ہوئے، سمنزکاکین ولیمسن کی گیند پر گپٹل نے کیچ لیا جس کے بعد بارش شروع ہوگئی، اس وقت مہمان ٹیم کا اسکور 33.4 اوورز میں 5 وکٹ پر134رنز تھا، ڈیوائن براوو43 اور رامدین17پر ناٹ آئوٹ تھے۔