عدالت کاچالان میں تاخیر پر تفتیشی افسرکواظہاروجوہ جاری
قمرزیب اور امان نے سپاہی کو اغوا اور امین بلیدی کے حوالے کرنیکا اعتراف کیا،پولیس
عدالت کی نامکمل تفتیش پربرہمی،تفتیشی افسر کو 2 روز میں چالان مکمل کرنیکاحکم
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے پولیس اہلکار راجہ ارشد کے اغوا اور قتل کے الزام میں ملوث قمبر زیب ، امان اور امین بلیدی کے مقدمے میں عبوری چالان تاخیر سے جمع کرانے پر مقدمے کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔
عدالت نے 2 روز میں تفتیش مکمل کرکے مقدمے کا حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے،قبل ازیں پولیس نے مقدمے کے عبوری چالان میں بتایا کہ قمرزیب اور امان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا کہ انھوں نے امین بلیدی جوکہ ان کا کمانڈر ہے اس کی ایما پر اغوا کیا تھا اور مقتول کو امین بلیدی کے حوالے کیا تھا انھیں اس بات کا علم نہیں کہ راجہ ارشد کو قتل کرکے لاش کہاں چھپائی گئی ہے تفتیش جاری ہے اور مقدمے میں مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
تاہم روپوش ہونے کے باعث گرفتاری نہیں ہوسکی جس پر سلیم ٹی ٹی ، سہیل ، ندیم لمبا ، عامر ، سلمان سفیان اور علی کو ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 512کے تحت مفرور قرار دیا ہے فاضل عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایک ماہ میں تفتیش مکمل نہیں کی گئی فاضل عدالت نے مفرور ملزمان کی گرفتاری اور حتمی چالان7 جنوری کو عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔