سری لنکا نے رواں ماہ ٹیم باہمی سیریز کیلیے بنگلہ دیش بھیجنے کا گرین سگنل دیدیا

ہم خود وہاں کی سیکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں،حتمی فیصلہ 9 جنوری کو ہوگا،چیئرمین سری لنکن کرکٹ

ہم خود وہاں کی سیکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں،حتمی فیصلہ 9 جنوری کو ہوگا،چیئرمین سری لنکن کرکٹ، فوٹو: فائل

سری لنکا نے بھی رواں ماہ اپنی ٹیم باہمی سیریز کیلیے بنگلہ دیش بھیجنے کا گرین سگنل دے دیا، حتمی فیصلہ 9 جنوری کو کیا جائیگا۔


سری لنکا کرکٹ کے چیئرمین جیانتھا دھرما داسا نے کہاکہ ہماری ٹیم کو24 جنوری سے بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے، فی الحال ہم خود وہاں کی سیکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں،حتمی فیصلہ 9 جنوری کو ہوگا۔ دوسری جانب ایس ایل سی کے سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا نے کہاکہ ہم پلیئرز کی سیکیورٹی کو سب سے مقدم جانتے ہیں اور ہمیں اس کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، اگرہم اس ریجن میں بدستور کرکٹ کو پھلتے پھولتے دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر ایشیائی ممالک میں کھیلنے کی ضرورت ہے، ہم خود سیکیورٹی مسائل کا سامنا کرچکے ہیں، پاکستان بھی اس سے گزررہا اور اب بنگلہ دیش میں بھی یہی مسائل سامنے آئے ہیں، ہمیں متحد ہوکر ان کا سامنا کرنا چاہیے۔
Load Next Story