شرمناک شکست کے باوجود انگلش کوچ اور کپتان کی پوزیشنز برقرار رہیں گی
بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ کولیئر نے دونوں کو اپنی ذمہ داریوں پر برقرار رکھنے کی حمایت کردی
بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ کولیئر نے دونوں کو اپنی ذمہ داریوں پر برقرار رکھنے کی حمایت کردی۔فوٹو:فائل
آسٹریلیا کے ہاتھوں ایشز سیریز میں شرمناک شکست کے باوجود انگلش کوچ اینڈی فلاور اور کپتان الیسٹرکک کی پوزیشنزکو کوئی خطرہ نہیں ہے.
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ کولیئر نے دونوں کو اپنی ذمہ داریوں پر برقرار رکھنے کی حمایت کردی، انھوں نے کہاکہ ہماری ٹیم اب ایک تبدیلی کے دور سے گزرنے والی ہے جس میں نئے کھلاڑیوں کو گروم کرنے کیلیے تجربے کی موجودگی ضروری ہے،اس میں فلاور اور کک اہم ثابت ہوں گے۔ دوسری جانب بیٹنگ کوچ گراہم گوچ نے کہاکہ ہمارے لیے یہ ٹور انتہائی مایوس کن ثابت ہوا ، ٹیم کو نئے سرے سے قدموں پرکھڑا کرنے کی ضرورت پڑے گی۔