کرس کینز کو آئی سی سی کی نئی تحقیقات نے شدید فرسٹریشن کا شکار کردیا

میں آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات پر کیس جیت چکا،کیوی کرکٹر

میں آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات پر کیس جیت چکا،کیوی کرکٹر۔ فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کرس کینز کو آئی سی سی کی نئی تحقیقات نے شدید فرسٹریشن کا شکار کردیا۔


ان کا کہنا ہے کہ میں آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات پر کیس جیت چکا،اب ان کے بارے میں دوبارہ تحقیقات کی منطق مجھے سمجھ نہیں آتی، کینز نے کہا کہ میں کافی مشکل وقت سے گزررہا ہوں، میری کرسمس بھی اچھی نہیں گزری، میں بدستور انٹرنیشنل کونسل کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کی نوعیت کے بارے میں لاعلم ہوں۔
Load Next Story