پاکستان ’’بنانا ری پبلک‘‘نہیںملک کامستقبل آئین کی بالا دستی سے وابستہ ہے مریم نواز
وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز نے ٹویٹر پر تعصب ختم کرنے کی اپیل کر ڈالی۔
وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز نے ٹویٹر پر تعصب ختم کرنے کی اپیل کر ڈالی ۔ فوٹو : فائل
بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹر پر پیغام کے جواب میں وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز نے ٹویٹر پر تعصب ختم کرنے کی اپیل کر ڈالی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خدارا ملک سے تعصب ختم کر دیں، پاکستانی کی پہچان پاکستانی کے طور پر ہونی چاہیے۔ سندھی، پنجابی، پختون اور بلوچی کے بجائے ایک پاکستانی بنیں۔ آئی این پی کے مطابق مریم نواز نے کہا پاکستان ''بنانا ری پبلک '' نہیں ملک کا مستقبل آئین اور قانون کی حکمرانی سے وابستہ ہے۔ سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہی ہو گا۔