اپوزیشن کے مظاہروں کے باوجود تھائی وزیر اعظم نے انتخابی مہم شروع کر دی
بنکاک شہر کو بند کر دیا جائے گا اور فروری میں مجوزہ عام انتخابات کو سبوتاژ کر دیا جائے گا،مظاہرین کا اعلان
بنکاک شہر کو بند کر دیا جائے گا اور فروری میں مجوزہ عام انتخابات کو سبوتاژ کر دیا جائے گا،مظاہرین کا اعلان۔ فوٹو : فائل
اپوزیشن کے مظاہروں کے باوجود تھائی وزیر اعظم نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔
جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ینگ لک شیناوترا نے اپوزیشن کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کے اعلان اور مظاہروں کے باوجود اپنی الیکشن مہم شروع کردی ہے۔ دوسری جانب حکومت مخالف مظاہرین کا کہنا ہے کہ بنکاک شہر کو بند کر دیا جائے گا اور فروری میں مجوزہ عام انتخابات کو سبوتاژ کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بنکاک میں گزشتہ کئی ہفتے سے جمع ان مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملکی اقتدار غیر منتخب '' عوامی کونسل '' کو سونپا جائے لیکن حکومت نے اس مطالبے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔