برسبین ٹینس سرینا اعزاز کے دفاع میں سرخرو آذرنیکا ناکام
مینز فائنل میں راجر فیڈرر اورلیٹن ہیوٹ مدمقابل، آکلینڈ کلاسک کا ٹائٹل ایناایوانووک کے نام، وینس ولیمزکو شکست
برسبین ٹینس:فائنل میںوکٹوریا آذرینکا کو زیر کرنے پر امریکی کھلاڑی سریناولیمز کا فاتحانہ انداز۔ فوٹو: رائٹرز
سرینا ولیمز نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس میں ویمنز ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔
انھوں نے فیصلہ کن معرکے میں وکٹوریا آذرنیکا کو 6-4 اور7-5 سے شکست دی، مینز سنگلز سیمی فائنل میں راجرفیڈرر نے فرنچ حریف جیریمی شارڈے کو ٹھکانے لگا دیا،آسٹریلین ہیرو لیٹن ہیوٹ نے سیکنڈ سیڈ جاپانی حریف کائی نیشکوری کا قصہ تمام کیا، آکلینڈ کلاسک کے فائنل میں اینا ایوانووک نے امریکی اسٹار وینس ولیمز کو زیر کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سرینا ولیمز نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس میں ویمنز سنگلز ٹرافی جیت کر اعزاز کا دفاع کرلیا، 98 منٹ جاری رہنے والے اعصاب شکن مقابلے میں سرینا نے پہلا سیٹ 6-4 سے اپنے نام کیا، دوسرے سیٹ میں بھی آذزنیکا نے امریکی حریف کو ٹف ٹائم دیا لیکن5-7 سے ہارگئیں، سرینا کی زوردار سروس دونوں پلیئرز کے درمیان بنیادی فرق ثابت ہوئی،باہمی17مقابلوں میں یہ سرینا کی14ویں فتح رہی، انھوں نے قبل ازیں میں روسی اسٹار ماریا شراپووا کو بھی ٹھکانے لگایا تھا۔مینز سنگلز سیمی فائنلز میں ٹاپ سیڈ راجرفیڈرر نے فرنچ حریف جیریمی شارڈے کو بھرپور مقابلے کے بعد 6-3،6-7 (3/7) اور6-3 سے مات دی، مقابلہ ایک گھنٹے 55 منٹ تک جاری رہا۔
فائنل میں سوئس ماسٹر کا سامنا مقامی ہیرو لیٹن ہیوٹ سے ہوگا، جنھوں نے دوسرے مقابلے میں جاپان کے سیکنڈ سیڈ کائی نیشکوری کو 5-7،6-4 اور6-3 سے زیر کیا،ایونٹ میں نویں بار شریک ہونے والے لیٹن ہیوٹ نے اے ٹی پی کے سیمی فائنل میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا، دوسری جانب آکلینڈ ویمنز کلاسک ٹائٹل سربیا کی ایناایوانووک نے اپنے قبضے میں کرلیا، انھوں نے فائنل میں امریکی پلیئر وینس ولیمز کو6-2،5-7 اور6-4 سے قابو کیا، یہ 10باہمی مقابلوں میں سربیئن پلیئر کی محض دوسری کامیابی ہے، اینا ایوانووک نے کیریئر کے مجموعی ٹائٹلز کی تعداد 12 تک پہنچادی تاہم اس مرتبہ انھیں ٹائٹل کیلیے 2برس انتظار کرنا پڑا، اس سے قبل انھوں نے آخری ٹائٹل2001 میں بالی کے مقام پر جیتا تھا، یکطرفہ مقابلے میں سربیا نے پہلے سیٹ میں5-1 کی برتری حاصل کی تھی جبکہ 2گھنٹے 19 منٹ میں سات مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن وینس کا قصہ تمام ہوگیا، وینس نے آخری ٹائٹل اکتوبر2012 میں جیتا تھا۔