سپر ہائی وے کوئٹہ بس ٹرمینل پر چھاپہ کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد
سامان میں 1140 بورے چھالیہ، غیر ملکی صابن، روم اسپرے، باڈی اسپرے، کپڑوں کے تھان، گاڑیوں کے بیرنگ اور انڈین گٹکا شامل
اسمگلرز بسوں کے خفیہ خانوں میں نان کسٹم پیڈ سامان لاکر رات میں مال بردار گاڑیوں میں لاد کر لے جاتے تھے، ایس ایچ او سچل (فوٹو : ایکسپریس)
سچل پولیس نے سپرہائی وے کوئٹہ بس ٹرمینل کے قریب چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔
ایس ایچ او سچل زبیر نواز نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائی سپر ہائی وے پر کوئٹہ بس ٹرمینل کے قریب خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔
انھوں نے بتایا کہ اسمگلرز کا گروہ بسوں کے خفیہ خانوں میں نان کسٹم پیڈ سامان بھر کر لاتا تھا جسے گودام میں منتقل کرنے کے بعد وہ رات کی تاریکی میں سوزکی پک اپ میں لاد کر شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچاتے تھے، برآمد شدہ سامان اسمگل شدہ تھا جس میں چھالیہ کے 1140 بورے، غیر ملکی صابن، روم اسپرے، باڈی اسپرے، کپڑوں کے تھان، گاڑیوں کے بیرنگ اور انڈین گٹکا سمیت دیگر شامل ہے۔
زبیر نواز نے بتایا کہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گودام کے عقبی گیٹ سے نکل کر سکندر گوٹھ کی جانب فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ برآمد کیے جانے والا اسمگل شدہ سامان پولیس نے قبضے میں لے کر 9 ٹرکوں کی مدد سے سچل تھانے منتقل کیا جسے بعدازاں ضابطے کی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔