بھارت سے بیک ڈورمذاکرات جاری ہیںسرتاج عزیز

بھارت میں انتخابات کی وجہ سے جامع مذاکرات اگرچہ تاخیرکاشکارہیں

بھارت میں انتخابات کی وجہ سے جامع مذاکرات اگرچہ تاخیرکاشکارہیں ،مشیرخارجہ۔ فوٹو:فائل

SOUTH WAZIRISTAN:
وزیراعظم کے مشیربرائے خارجہ امورسرتاج عزیزنے کہاہے کہ کشمیر، سرکریک اورسیاچن کے تنازعات کے حل کیلیے بھارت سے بیک ڈورمذاکرات کاسلسلہ جاری ہے،بات چیت میں پیش رفت بھارت میں عام انتخابات کے بعدمتوقع ہے۔


انھوں نے ہفتے کوایک انٹرویومیں کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کیلیے کوشاں ہیں،بھارت میں انتخابات کی وجہ سے جامع مذاکرات اگرچہ تاخیرکاشکارہیں تاہم تجارت، توانائی اورویزہ جیسے امورپرمذاکرات جاری ہیں۔

کشمیربہت اہم مسئلہ ہے،دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کیلیے اسکا حل ناگزیرہے،حالیہ دنوں میں منموہن کے دورے کاخیرمقدم کرینگے۔ دریں اثنامشیرخارجہ امورسرتاج عزیز8جنوری کو سردار اویس خان لغاری کی زیرصدارت ہونیوالے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس کوافغانستان کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دینگے۔
Load Next Story