مقبوضہ کشمیر قابض فوج کے مظالم جاری نویں جماعت کا طالب علم قتل سوپور میں مظاہرے
16سالہ دائود جمعرات سے لاپتہ تھا، جمعے کی صبح لاش ملی، بڈگام کے علاقے کادی پورہ سے بھی ایک نوجوان کی لاش ملی
مظاہرین نے دائود کے قتل میں ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔فوٹو:فائل
مقبوضہ کشمیر کے قصبے سوپور میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں لڑکے کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
قصبے کے علاقے مہاراج پورہ سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طالب علم16سالہ دائود احمد کی لاش غوثیہ آباد کے علاقے میں ایک باغ سے ملی ہے۔ مقتول جمعرات سے لاپتہ تھا، وہ اپنے ایک رشتے دار کے ساتھ گھر سے نکلا تھا۔ دائو د کے چچا منظور احمد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ انھوںنے دائود کو ہر جگہ تلاش کیا لیکن وہ نہ ملا اور جمعے کی صبح دائود کی لاش ایک باغ سے ملی۔
مقتول کی لاش جب آبائی گائوں لائی گئی تو لوگ سڑکوں پرنکل آئے اور شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے دائود کے قتل میں ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ مقامی افراد نے بتایا کہ لڑکے کے سینے پر گہرے زخم تھے جو اس بات کو ظاہر کر رہے تھے کہ اس پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا۔ سوپور پولیس کے سپر نٹنڈنٹ عبدالقیوم نے کہا کہ پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک چاقو ملاہے۔ دریں اثنا ضلع بڈگام کے علاقے کادی پورہ سے بھی پراسرار حالت میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔