عراقی شہر فلوجہ پر القاعدہ سے منسلک تنظیم نے قبضہ کرلیا اسلامی ریاست کے قیام کا اعلان فورسز سے جھڑپوں می

جنگجوئوں نے پچھلے چند دنوں سے فلوجہ اور رمادی شہر کے کچھ حصوں پر قبضہ کیا ہوا تھا

جنگجوئوں نے فلوجہ میں بجلی کی ترسیل کی لائنز کاٹ دیں اور مقامی آبادی کو حکم دیا کہ وہ جنریٹر استعمال نا کریں۔۔فوٹو:اے ایف پی

القاعدہ سے منسلک جنگجوئوں نے عراقی شہر فلوجہ پر قبضہ کرکے سرکاری عمارتوں پر اپنے پرچم لہرا دیے اور اسلامی ریاست کے قیام کا اعلان کردیا جبکہ سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں55 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

ایک سینئر عراقی سیکیورٹی اہلکار نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ جنگجوئوں نے فلوجہ پر قبضہ کرلیا۔ پچھلے چند دنوں سے جنگجوئوں نے فلوجہ اور رمادی شہر کے کچھ حصوں پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ جمعے کو بھی فلوجہ میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں71 جنگجو اور 32 شہری ہلاک ہوئے تھے، ایک سینئر سیکیورٹی اہلکار نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیونٹ (آئی ایس آئی ایل ) کے جنگجوئوں نے فلوجہ شہر پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ شہر کے بیرونی کنارے پر پولیس کا مکمل کنٹرول ہے۔ جنگجوئوں نے فلوجہ میں سرکاری عمارتوں پر اپنے پرچم لہرا دیے اور اسلامی ریاست کے قیام کا اعلان کردیا۔ جنگجوئوں نے عراقی پرچموں کو آگ لگادی ہے۔




جنگجوئوں نے فلوجہ میں بجلی کی ترسیل کی لائنز کاٹ دیں اور مقامی آبادی کو حکم دیا کہ وہ جنریٹر استعمال نا کریں۔ جنرل علی غیدان مجید نے کہاکہ 25 جنگجو رمادی کے علاقے البوفرض اور 30 جنگجو فلوجہ کے علاقے گرما میں مارے گئے ہیں۔ تنظیم ISIL کا مکمل نام 'عراق اور شام میں اسلامی ریاست' ہے اور یہ شام اور عراق کے سرحدی علاقوں میں ایک اسلامی ریاست کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔ عینی شاہدین اور سیکیورٹی حکام کے مطابق سیاہ لباس میں ملبوس جنگجو رمادی شہر کی گلیوں اور بازاروں میں مسلح قبائلیوں کے ساتھ لڑائی میں مشین گنیں اور طیارہ شکن توپیں استعمال کررہے ہیں۔ عراقی فوج کے مطابق رمادی میں سیکیورٹی فورسز اور قبائلی ملیشیا جنگجوئوں کا پیچھا کررہے ہیں۔دوسری جانب قبائلی ذرائع نے دعویٰ کیاکہ صوبہ انبار میں القاعدہ کے خلاف آپریشن میں اب تک 167 جنگجوہلاک کردیے گئے۔
Load Next Story