پاکستان میں ملنے والا پیار میری خوش نصیبی ہے ہنس راج ہنس
بھارتی گلوکار کی دوستوں سے ملاقاتیں، نجی پروگرام میں پرفارمنس،شرکا جھومنے پرمجبور ہوگئے
بھارتی گلوکار کی دوستوں سے ملاقاتیں، نجی پروگرام میں پرفارمنس،شرکا جھومنے پرمجبور ہوگئے۔ فوٹو : فائل
بھارتی گلوکارہنس راج ہنس نے گزشتہ روزلاہورمیں مصروف دن گزارا۔
ایک طرف توانھوںنے اپنے قریبی دوستوںسے ملاقاتیں کیں جب کہ ایک نجی پروگرام میں اپنے فن کامظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کوجھومنے پرمجبورکردیا۔ ہنس راج ہنس نے لاہورمیں ہونیوالے ایک پروگرام میں پرفارم کرتے ہوئے جہاں اپنے مقبول گیت پیش کیے وہیں انھوںنے شرکاء کی فرمائش کوبھی پورا کیا۔ اس موقع پرہنس راج ہنس نے'' ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زندہ لوگوں کے شہرلاہورمیں بہت سی خوبیاں ہیں۔
لوگوں کی مہمان نوازی، تاریخی عمارات، لذیزپکوان اور موسیقی کے ان گنت فنکاربھی اس دھرتی سے ہیں۔ اس لیے میرے لیے تویہاں آنا کسی سعادت سے کم نہیں ہوتا۔ اتنا پیارتوکسی ، کسی کوملتا ہے ۔ خود کو بہت خوش نصیب سمجھتاہوںکہ پاکستان آکرمجھے اتنا پیار ملتاہے۔ یہاں پراکثرپرفارم کرنے کا بھی موقع ملتا ہے اورہرباراس کا مزہ دوبالا ہوجاتاہے۔