دوسروں کی طرح پیسوں کاغلام نہیں ہوں عامر خان

اداکار ہونے کے ناطے اپنے آپ کو مخصوص کردار تک محدود رکھنا نہیں چاہتا، عامر خان

اداکار ہونے کے ناطے اپنے آپ کو مخصوص کردار تک محدود رکھنا نہیں چاہتا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ وہ پیسوں کے غلام نہیں۔ عامر خان جن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''دھوم تھری'' ہے جس نے باکس آفس پر دھوم مچائی ہے اور اب تک 300 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

اداکار نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ وہ دوسرے اداکاروں کی طرح پیسوں کے غلام نہیں ہیں ان کی زندگی کا مقصد فلموں سے بھاری معاوضہ کمانا نہیں ہے بلکہ معیاری فلموں میں کام کرنا ہے تاہم وہ کام کا انتخاب انتہائی سوچ سمجھ کر کرتے ہیں اور کام کے معاملہ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے۔ا داکار ہونے کے ناطے اپنے آپ کو مخصوص کردار تک محدود رکھنا نہیں چاہتا۔




عامر خان کا کہنا تھا کہ میں خود کو ایک ایسے اداکار کی حد تک محدود نہیں رکھنا چاہتا جو صرف معاشرتی موضوع پر مبنی فلموں میں ہی کام کرے بلکہ میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف اقسام کی فلموں میں کام اور ہر قسم کی اداکاری کرنا چاہتا ہوں عامر خان نے کہا کہ آئندہ بھی لگن سے کام جاری رکھیں گے اور مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے۔
Load Next Story