کراچی میں منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ

دودھ، مرغی،گائے وبکرے کاگوشت اوردیگرغذائی اجناس من مانی قیمتوں پر بیچی جارہی ہیں

دودھ، مرغی،گائے وبکرے کاگوشت اوردیگرغذائی اجناس من مانی قیمتوں پر بیچی جارہی ہیں. فوٹو: فائل

شہر بھر میں دودھ، مرغی، گائے و بکرے کے گوشت اور دیگر غذائی اجناس کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری ہے اور دودھ و پولٹری مافیا نے سرکاری نرخ ناموں کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔

صارفین کے حقوق کے تحفظ کی تنظیموں نے کمشنر کراچی سے اپیل کی ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد پر غذائی اجناس فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور عوام کو ان منافع خوروں سے نجات دلائی جائے۔کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل آف پاکستان (سی آر پی سی) کے چیئرمین شکیل بیگ نے کمشنر کراچی کے نام اپیل میں کہا ہے کہ شہر میں مرغی مسلسل سرکاری نرخوں کے برخلاف قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے اور شہری حکومت کی جانب سے اس کی روک تھام کے لیے مناسب اور فوری اقدامات کیے جائیں۔




شکیل بیگ نے کہا کہ منافع خوروں کے خلاف شہری حکومت کے ہر کریک ڈاؤن کی مکمل طور پر حمایت کی جائے گی اور کمشنر کراچی کا اس مہم میںبھرپور ساتھ دیا جائے گا۔ شکیل بیگ نے صارفین سے بھی درخواست کی ہے کہ منافع خوروں کے خلاف متحد ہوجائیں اور سرکاری نرخ سے زائد پر غذائی اجناس کی خریداری بند کر دیں جس کے نتیجے میں منافع خور خود ہی ان اشیائے صرف کی قیمتوں کو کم کرنے پر مجبور ہونگے۔
Load Next Story