جامعہ کراچی داخلہ ٹیسٹ میں ’’اے ون گریڈ‘‘ سے انٹر کرنیوالے 481 طلبا فیل
فیل ہونے والوں میں کراچی سمیت سندھ کے دیگرتعلیمی بورڈز کے طلبا شامل،3 درجوں کی بنیاد پر این ٹی ایس کے تحت ٹیسٹ لیے گئے
نظام تعلیم کی فرسودگی عیاں ہوگئی،100نمبر کے ٹیسٹ میں50نمبرلانے والے طالب علم کوکامیاب قراردیاگیاتھا،این ای ڈی کے ٹیسٹ میں طلبا کی کارکردگی بدتر تھی۔ فوٹو: فائل
SUKKUR:
سندھ میں نظام تعلیم اورسرکاری تعلیمی بورڈزکے امتحانی نظام وکارکردگی کی ایک بارپھرقلعی کھل گئی،جامعہ کراچی کے نئے تعلیمی سال کے لیے داخلوں کے سلسلے میں لیے گئے انٹری ٹیسٹ میں انٹرمیں سندھ کے مختلف تعلیمی بورڈز سے ''اے ون گریڈ'' حاصل کرنے والے 481طلبا فیل ہوگئے ہیں۔
یہ داخلہ ٹیسٹ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے آنرزاورماسٹرزکے داخلوں کے سلسلے میں لیے گئے تھے جس میں اے ون گریڈ کے حامل فیل ہونے والے طلبا میں کراچی بورڈسمیت اندرون سندھ حیدرآباد،لاڑکانہ ،میرپورخاص اورسکھرکے تعلیمی بورڈسے انٹرکرنے والے طلبا شامل ہیں جوانٹرمیں اے ون گریڈ میں پاس ہونے کے باوجود جامعہ کراچی کے انٹری ٹیسٹ میں 50فیصدنمبربھی حاصل نہیں کرسکے اورفیل قراردے دیے گئے 100مارکس کے انٹری ٹیسٹ میں 50نمبرلانے والے طالب علم کوکامیاب قراردیاگیاتھایاد رہے کہ اس سے قبل این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں بھی اندرون سندھ کے تعلیمی بورڈزکی کاکردگی انتہائی ابترتھی جبکہ کراچی بورڈکی کاکردگی قدرے بہتررہی تھی جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹرخالد عراقی کے مطابق یونیورسٹی نے 3 مختلف درجوں کی بنیاد پرانٹری ٹیسٹ کے ذریعے داخلے دینے کا فیصلہ کیاتھاجس میں ''کے''کراچی تعلیمی بورڈ،''ایس''سندھ کے دیگرتعلیمی بورڈزاور''پی''سندھ کے علاوہ پاکستان کے دیگرتعلیمی بورڈزکے درجے شامل تھے۔
اعدادوشمارکے مطابق صرف آنرزمیں داخلوں کے سلسلے میں لیے گئے انٹری ٹیسٹ میں اے ون گریڈکے حامل 445جبکہ ماسٹرزپروگرام کے ٹیسٹ میں 36ایسے طلبا فیل ہوئے جنھوں نے انٹرمیں اپنے اپنے تعلیمی بورڈزسے اے ون گریڈ میں امتحان پاس کیاتھااین ٹی ایس کی جانب سے آنرزکے داخلوں کے سلسلے میں لیے گئے انٹری ٹیسٹ میں انٹرمیں 80سے84فیصدتک مارکس لے کرکامیاب ہونے والے کراچی بورڈکے 285سندھ کے دیگرتعلیمی بورڈزکے 78جبکہ سندھ کے علاوہ دیگرتعلیمی بورڈزکے 2امیدوارفیل ہوگئے جبکہ 85فیصداوراس سے اوپرمارکس لے کرانٹرکرنے والے کراچی بورڈکے 52اورسندھ کے دیگرتعلیمی بورڈزکے 28طلبا آنرزکے ٹیسٹ میں فیل ہوئے۔
اسی طرح ماسٹرزکے ٹیسٹ میں 80فیصداوراس سے زائد مارکس لے کرانٹرکرنے والے کراچی بورڈکے 2طلبا فیل ہوئے جبکہ 75فیصدمارکس لینے والے کراچی بورڈکے 30طلبہ ،اندرون سندھ کے تعلیمی بورڈ کا ایک طالب علم اورسندھ کے علاوہ دیگرصوبوں سے اسی پوزیشن کے حامل 3طلبا ماسٹرزکاٹیسٹ پاس نہیں کرسکے واضح رہے کہ آنرزپروگرام کے انٹری ٹیسٹ میں کراچی بورڈکے 8537جبکہ اندرون سندھ کے تعلیمی بورڈزسے 468امیدوارٹیسٹ میں شریک ہوئے تھے اس ٹیسٹ میں کراچی بورڈکے 3261امیدواراورسندھ کے دیگرتعلیمی بورڈزکے 96امیدوارآنرزکاٹیسٹ پاس کرسکے اسی طرح ماسٹرزکے انٹری ٹیسٹ میں کراچی بورڈکے 1820اورسندھ کے دیگرتعلیمی بورڈزکے 85طلبا شریک ہوئے تھے اس ٹیسٹ میں کراچی بورڈکے 426جبکہ سندھ کے دیگرتعلیمی بورڈزکے 14طلبا نے ٹیسٹ کامیاب حاصل کی۔