قائداعظم ٹرافی بہاولپور کیخلاف کوئٹہ کو فالو آن کا خطرہ
فیصل مبشر کی ڈبل سنچری، حریف ٹیم کے 552 رنز کے جواب میں 46 پر 3 وکٹیں گنوادیں
سپر 8 مرحلے میں پشاور کے350رنز پر اسلام آباد کی اننگز 286 پرتمام ، عماد وسیم 103رنز بنانے میں کامیاب ، راولپنڈی کیخلاف ناصر کے 6 شکار۔ فوٹو: فائل
قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے باٹم سکس مرحلے میں بہاولپور ریجن نے کوئٹہ کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔
فیصل مبشر نے ڈبل سنچری داغ کر ٹیم کا ٹوٹل 552 تک پہنچادیا، کوئٹہ ٹیم 46 رنز کے سفر میں 3وکٹوں کا نقصان اٹھا کر فالوآن کے خطرات سے دوچار ہوگئی۔حیدرآباد نے لاہور راوی کیخلاف رنز کا دریا بہادیا، 9وکٹ پر 421کا مجوعہ تشکیل دے کر 217کی برتری حاصل کرلی، فیصل اطہر نے 103کی اننگز کھیلی۔ پشاور ریجن کے350رنز کے جواب میں اسلام آباد کی اننگز عماد وسیم کی سنچری کے باوجود 286تک محدود رہی۔لاہور شالیمار نے پہلی باری میں 275 رنز بنائے،ناصر ملک نے6 شکار کیے، جواب میں راولپنڈی نے 5وکٹ پر 201رنز اسکور کیے۔سیالکوٹ نے نوید سرور کی تھری فیگر اننگز کی بدولت 392کا مجموعہ حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر 8 مرحلے میں پشاور ریجن کے350رنز کے جواب میں اسلام آباد کی اننگز 286تک محدود رہی، عماد وسیم نے 103 رنز کی اننگز کھیلی، فیضان ریاض 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاج ولی 4، آفاق احمد اور افتخار احمد 2،2وکٹیں لے اڑے۔
کراچی بلوز کے 254رنز کے جواب میں وائٹس نے 289 کا مجموعہ تشکیل دیتے ہوئے35رنز کی برتری حاصل کرلی، سعد علی78، محمد حسن 58اور شاہ زیب احمد 51کی اننگز کھیلے،فراز احمد4 ، یاسر حسین3، راجیش رمیش 2شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ایک اور میچ میں لاہور شالیمار کے 5 بیٹسمین گزشتہ روز مزید 45رنز کا اضافہ کرکے ٹوٹل 275 تک پہنچاسکے، ناصر ملک نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اننگز میں وکٹوں کی تعداد 6 کرلی،انھوں نے میچ کے پہلے دن 2شکار کیے تھے۔جوابی اننگز میں راولپنڈی نے شعیب ناصر کے 74رنز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنالیے ، محمد عرفان نے 2شکار کیے۔
سیالکوٹ نے اپنی اننگز 4وکٹ پر 213رنز سے شروع کرتے ہوئے 392رنز کا مجموعہ حاصل کیا، نوید سرور نے 127رنز کے ساتھ بولرز کا امتحان لیا،احمد بٹ 74پر ناقابل شکست رہے،بلال حسین اور منصور امجد کے 60،60رنز شامل تھے۔ محمد رمیز 5،عامر امین 3 کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔ملتان ریجن نے جواب میں 74رنز کے سفر میں ہی 3وکٹیں گنوادی ہیں،عثمان لیاقت نے 33 بنائے، حسن علی نے 2 مہرے کھسکائے۔باٹم سکس مرحلے میں بہاولپور نے کوئٹہ کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، میزبان ٹیم نے 3وکٹ پر 311رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا،محمد یاسر نے پہلے روز 146رنز اسکور کے تھے تو فیصل مبشر نے دو ہاتھ آگے نکلتے ہوئے ڈبل سنچری داغ دی۔
انھوں نے 216کی اننگز کھیلی، وقاص خان نے ناقابل شکست 98رنز بناکر ٹیم کے 552 کے ٹوٹل میں اپنا حصہ ڈالا،گوہر فیاض3، حمال وہاب اور فیض اللہ22 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔جواب میں کوئٹہ ٹیم 46رنز کے سفر میں ہی 3وکٹوں کا نقصان اٹھا کر فالوآن کے خطرات سے دوچار ہوگئی۔ اسی مرحلے کے ایک اور میچ میں حیدرآباد نے لاہور راوی کیخلاف رنز کا دریا بہادیا، میزبان ٹیم نے 2 وکٹ پر 105رنز سے آغاز کرتے ہوئے 9وکٹ پر 421 کا مجموعہ تشکیل دیکر217کی برتری حاصل کرلی، فیصل اطہر103 کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، لال کمار72، میرلائی56 کے ساتھ نمایاں رہے،بلاول اقبال، فرحان نذر اور محمد تنویر نے 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں۔