فٹبال ورلڈ کپ 10 ہزار برازیلین اہلکاروں پر مشتمل ’ایلیٹ فورس‘ کا قیام

اس کا مقصد میگا ایونٹ کے دوران مظاہرے کو روکنا اور امن وامان کو یقینی بنانے کیلیے مقامی حکام کی پشت پر رہنا ہوگا۔

ٹرافی کو ڈنمارک کے چارٹرڈ طیارے میں فیفا کا وفد لے کر ڈھاکا پہنچا۔ فوٹو: فائل

برازیل نے رواں برس شیڈول ورلڈ کپ کے دوران متوقع مظاہروں پر قابو پانے کیلیے10ہزار اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ' ایلیٹ فورس' تشکیل دیدی۔


اس کا مقصد میگا ایونٹ کے دوران حکومت مخالف مظاہرے کو روکنا اور امن وامان کو یقینی بنانے کیلیے مقامی حکام کی پشت پر رہنا ہوگا، گذشتہ برس جون میں کنفیڈریشن کپ کے دوران لاکھوں مظاہرین نے میچزکے موقع پر برازیلین حکومت کیخلاف بھرپور اور پُرتشدد مظاہرہ کرکے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی، جس پر میزبان ملک کو خاصی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Load Next Story