وحدت مسلمین سنی اتحادکونسل کا الائنس بنانے کا اعلان

مذاکرات کا ڈھونگ ختم،دہشتگردوںکیخلاف آپریشن کیا جائے،علامہ ناصر، حامد رضاودیگر

مذاکرات کا ڈھونگ ختم،دہشتگردوںکیخلاف آپریشن کیا جائے،علامہ ناصر، حامد رضاودیگر. فوٹو: محمد نعمان

مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحادکونسل اور وائس آف شہداء کے زیراہتمام اسلام آباد کے ڈی چوک پرہونیوالے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس،صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر مقررین نے کہا ہے کہ مظلوم طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ملک کو ظالم قوتوں سے پاک کرینگے ۔

جشن عیدمیلاد النبی ؐ بھرپور طریقے سے منایاجائیگا اور12جنوری کوکراچی میںبڑاجلسہ منعقد کیاجائیگا۔مقررین نے کہا کہ حکومت محب وطن اور غداروں میںفرق کرے اورفیصلہ کرے کہ وہ کس کیساتھ ہے۔ ہم نے پاکستان بنایاتھا ہم ہی اسے بچائیںگے ۔کنونشن میں مشترکہ طورپرمطالبہ کیاگیا کہ ملک میںدہشتگردوںکیخلاف آپریشن کیاجائے اورمذاکرات کاڈھونگ ختم کیا جائے ۔کنونشن کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ پیش کیا گیا جس میںکہاگیا ہے کہ ملک بھر میں محبان وطن قوتوں کو یکجا کریں گے،اس مقصدکیلئے مجلس وحدت مسلمین اورسنی اتحادکونسل نے پیٹریاٹ الائنس بنانے کا اعلان کیا ہے۔




یادرہے کہ مذکورہ کنونشن اسلام آبادکے کنونشن سنٹر میں منعقد کرنیکااعلان کیاگیاتھاتاہم انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی جس کے بعدکنونشن ڈی چوک پرمنعقدکیاگیا۔کنونشن سے علامہ امین شہیدی،فیصل رضا عابدی،اعجاز پادری، چربجیت سنگھ ساگر،طارق محمود،عمار سعید سلمانی، علامہ صادق تقوی، شیخ صلاح الدین، ناصر عباس شیرازی، مفتی محمد سعید رضوی،سید احمد اقبال رضوی، وزیرالقادری، قاضی عتیق الرحمن، طارق محبوب اوراسد خان جدون سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story