سعیدآباد میں دہشتگردوں کا ٹارگٹ پولیس اہلکار نہیں تھے ذرائع
ملزمان اے این پی رہنما کو مارنے آئے تھے،رزاق بونیری اپنی دشمنی کے متعلق بتاتے نہیں
ملزمان اے این پی رہنما کو مارنے آئے تھے،رزاق بونیری اپنی دشمنی کے متعلق بتاتے نہیں. فوٹو؛ ایکسپریس نیوز
ISLAMABAD:
سعیدآباد میں دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروںکو ٹارگٹ نہیں کیا تھا۔
ملزمان کااصل ٹارگٹ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماتھے جن پر 1998سے اب تک 5حملے ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعیدآبادمیں موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار محمدخان اور محمد رحیم دہشت گردوںکا ٹارگٹ نہیںتھے۔ مقتولین عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی رہنمارزاق بونیری کوبطور سیکیورٹی گارڈملے ہوئے تھے۔ یہ بات انٹیلی جنس ذرائع نے ایکسپریس کو بتائی۔ انھوں نے بتایاکہ رزاق بونیری کی 1998سے کوئی دشمنی چل رہی ہے جس کے بارے میں وہ پولیس کو صحیح بتاتے نہیں ہیں۔ سب سے پہلا حملہ ان پر 1998میں ہواتھا جس میں انھیں 9گولیاں ماری گئی تھیں تاہم وہ ڈاکٹروں کی دن رات محنت سے بچ گئے تھے۔
دوسراحملہ اسی علاقے میںواقعہ فردوس مسجدسے نمازکی ادائیگی کے بعدگھر جاتے ہوئے ہواجس میں وہ معجزانہ طورپر بچ گئے تھے۔ تیسراحملہ 18ستمبر 2013اور چوتھا 29دسمبر 2013میں ہوا۔ گزشتہ روزوہ سعیدآباد سیکٹرC/3 صابری مسجدکے قریب اپنی گاڑیوںکی بیٹری کی دکان میںتھے جبکہ ان کے سیکیورٹی گارڈ پولیس اہلکاردکان کے باہربیٹھے تھے کہ ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کی اورکریکر حملہ کیا۔ گزشتہ روزہونے والے واقعے کے بعدبھی پولیس افسران نے رزاق بونیری سے پوچھاکہ ان کی کس سے دشمنی ہے تاہم انھوںنے کسی سے دشمنی سے انکارکردیا۔