وزارت مواصلات نے سینیٹ کو صوبوں کی تعداد 7 بتادی

تحریری جواب میں گلگت بلتستان، فاٹا اوراسلام آباد کو بھی صوبہ ظاہرکردیا گیا

تحریری جواب میں گلگت بلتستان، فاٹا اوراسلام آباد کو بھی صوبہ ظاہرکردیا گیا۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزارت مواصلات نے سینیٹ میںجمع کرائے گئے ایک تحریری جواب میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،فاٹااورگلگت بلتستان کو بھی سندھ، پنجاب،بلوچستان اورخیبرپختونخواکے برابر صوبہ بیان کردیا اورملک میں صوبوں کی تعداد4کے بجائے7 بیان کر دی۔

ملک بھرمیں ڈاکخانوں کی تفصیلات کے حوالے سے سینیٹرکریم احمد خواجہ کے تحریری سوال کے جواب میں وزارت مواصلات نے7صوبوں کے ناموں کااندراج کیااورہرایک کے سامنے ڈاکخانوں کی تفصیل بیان کی ہے۔




وزارت مواصلات کے تحریری جواب کے مطابق صوبہ وفاقی دارالحکومت میں ڈاک خانوں کی تعداد544،صوبہ پنجاب7039،صوبہ سندھ 1689،صوبہ خیبر پختونخوا1905،صوبہ بلوچستان454،صوبہ فاٹا224 جبکہ صوبہ گلگت بلتستان میں ڈاک خانوں کی تعداد 108ہے۔
Load Next Story