معروف باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم کے نکاح کی تقریب سادگی سے کراچی میں منعقد ہوئی۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم کے نکاح کی تقریب سادگی سے کراچی میں منعقد ہوئی۔ فوٹو : فائل

پاکستان کے معروف انٹرنیشنل پروفیشنل باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔


کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم کے نکاح کی تقریب سادگی سے کراچی میں منعقد ہوئی، محمد وسیم ہفتہ کو دلہن بیاہ کر لائیں گے، وہ بارات کیلیے مشہور ڈیزائنر اسمعیل فرید کی تیار کردہ شیروانی پہنیں گے،کوٹ ڈیزائن کی شیروانی میں سونے کے بٹن جڑے گئے ہیں۔

پروفیشنل باکسر کی اہلیہ تابندہ تمثیل پیشے سے ڈاکٹر ہیں،ولیمہ کی تقریب بھی کراچی میں یکم مارچ کو ہوگی۔
Load Next Story