عاشقان رسولؐ کو ہراساں کرنیکا سلسلہ بند کیا جائے زبیر
حیسکو، بلدیہ اعلیٰ سے شہر میں ہونے والے چراغا ں کے بلوں کی ادائیگی کا مطالبہ کرے
پورے ملک میں ماہ ربیع الاول میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طور ختم کیا جائے۔ فوٹو : فائل
جمعیت علمائے پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے حیسکو کی جانب سے حیدرآباد کے عاشقان رسول کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد سے، عید میلاد النبی کے سلسلے میں ہونے والے چراغا ں کے بلوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حیدرآباد عاشقان مصطفی کا شہر ہے اور غلامان مصطفی حضور کا جشن ولادت جوش وخروش سے مناتے ہیں، شہر بھر میں چراغا ں کیا جاتا ہے، جن کے بجلی کے بل بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کو ادا کرنے ہوتے ہیں، سال گزشتہ کی طرح امسال بھی شاندار چراغاں کیا جائے گا لہذا حیسکو عوام کو ہراساں کرنے کی بجائے بلوں کی ادائیگی بلدیہ سے کرنی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ سابق تحصیل ناظم حاجی معین الدین شیخ کے دور میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی تھی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی عید میلاد النبی کے سلسلے میں چراغاں کیا جائے گا اس کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی بلدیہ حیدرآباد کرے گی، اس لیے بلدیہ اعلی ٰ حیدرآباد کے ایڈمنسٹر اور میونسپل کمشنر سابقہ روایات کی پاسداری کرتے ہوئے عید میلاد النبی کے سلسلے میں ہونے والے چراغاں کے بل بلدیہ کے فنڈز سے ادا کریں۔ صاحبزادہ زبیر نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ بجلی کمپنیوں کو پابند کرکے کہ پورے ملک میں ماہ ربیع الاول میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طور ختم کیا جائے۔