12ربیع الاولچپ تعزیے کے جلوسوں کیلیے تحفظ کا انتظام کرلیا گیا
جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائیگی،ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد
فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔فوٹو؛فائل
چپ تعزیے اور12ربیع الاول کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کی سربراہی میں گزشتہ روز رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں چپ تعزیے اور12ربیع الاول کی سیکیورٹی کے حوالے سے سیکیورٹی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور سیکٹر کمانڈرز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے عارضی چوکیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ جلوس کے راستوں پر بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائینگے، جلوس کے روٹس کی سراغ رساں کتوں کے ذریعے چیکنگ کرائی جائے گی ، جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ ہوائی فائرنگ پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔