چين ميں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 80 سے تجاوز كر گئی

زلزلے كے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 80 سے تجاوز كرگئی ہے جبكہ 800 سے زائد افراد زخمی ہيں۔

جنوب مغربی چين ميں ایک روز قبل آنے والے زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 80 سے تجاوز كر گئی، فوٹو: اے ایف پی

جنوب مغربی چين ميں ایک روز قبل آنے والے زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 80 سے تجاوز كر گئی۔


چين کے ذرائع كے مطابق جمعہ كے روز صوبہ يونان اورگوائيزو ميں زلزلے كے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 80 سے تجاوز كرگئی ہے جبكہ 800 سے زائد افراد زخمی ہيں جنہيں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زلزلے كے بعد علاقے ميں آفٹر شاكس كا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مقامی حکام کے مطابق ہلاكتوں کی تعداد ميں اضافہ ہوسكتا ہے كيونكہ پہاڑی علاقے ميں بنيادی ڈھانچہ مكمل طورپرتباہ ہوگيا ہےاور زخميوں كو امداد کی فراہمی ميں مشكلات كا سامنا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story