انٹر نیشنل ایونٹس کے خواب سراببنگلہ دیش کیلیے مقامی مقابلوں کا انعقاد ہی محال
خراب حالات کے سبب فرسٹ کلاس ایونٹ نیشنل کرکٹ لیگ ملتوی، فٹبالرز کا بھی میدان میں اترنے سے صاف انکار
کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے سبب ایشیا کپ میں پاکستانی شرکت کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی، پی سی بی آفیشل ۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
انٹرنیشنل ایونٹس کے خواب سراب بننے لگے،بنگلہ دیش کیلیے مقامی مقابلوں کا انعقاد ہی محال ہوگیا۔
خراب حالات کے سبب فرسٹ کلاس ایونٹ نیشنل کرکٹ لیگ کو ملتوی کردیا گیا، فٹبالرز نے میدان میں اترنے سے صاف انکار کردیا۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی صورتحال خاص طور پر ہمارے کھلاڑیوں کیلیے بہتر نہیں، وہاں جانے کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے چکنی چپڑی باتوں سے ایشین کرکٹ کونسل کو اس بات پر راضی کرلیا کہ وہ ایشیا کپ کی میزبانی اس سے نہ لے،درحقیقت ملک کے طول و عرض میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث مقامی ایونٹس کا انعقاد بھی محال ہوگیا ہے،کرکٹ بورڈ کو مجبوراً فرسٹ کلاس ایونٹ نیشنل کرکٹ لیگ کو ملتوی کرنا پڑا جو8 جنوری سے شروع ہونی تھی، بی سی بی نے اس کے بعد فرنچائزز کی بنیاد پر فرسٹ کلاس ایونٹ بنگلہ دیش کرکٹ لیگ منعقد کرنے کی کوشش شروع کردی۔
4 ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ کا آغاز 12 جنوری سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یہ بنگلہ دیش اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ سے ملحق 2 وینیوز پر ہوگا، ابتدائی 2رائونڈ سری لنکن ٹیم کے ممکنہ ٹور سے قبل کھیلے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سیریز کیلیے مدد مل سکے۔ واضح رہے کہ ابھی تک سری لنکا نے اپنی ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ گذشتہ دنوں خراب حالات کی وجہ سے فٹبال فیڈریشن نے بھی اپنی پریمیئر لیگ ملتوی کردی تھی،اب اس میں مزید تاخیر کردی گئی،فٹبالرز بدستورکشیدہ حالات کی وجہ سے گرائونڈ میں اترنے سے خوفزدہ ہیں۔ ادھر ایک بھارتی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے واضح کیا کہ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی کیونکہ اس وقت بنگلہ دیش میں پاکستان کے خلاف کافی آگ بھڑکائی گئی ہے، اس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے، اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ نہایت سوچ سمجھ کر کیا جائے گا۔