پی ٹی آئی کے 2 ارکان سندھ اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری

تحریک انصاف مغربی ریجن کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب دونوں ایم پی ایز کیخلاف کارروائی کرے گی۔

تحریک انصاف مغربی ریجن کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب دونوں ایم پی ایز کیخلاف کارروائی کرے گی۔ فوٹو: فائل

پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے2 اراکین سندھ اسمبلی کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔


پی ٹی آئی نے ایم پی اے اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردیے، مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب نے نوٹسز جاری کیے۔

اسلم ابڑو اور شہریار شر کیخلاف 7 روز میں کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے، تحریک انصاف مغربی ریجن کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب دونوں ایم پی ایز کیخلاف کارروائی کرے گی۔
Load Next Story