انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ چھوڑنے سے انکار
ایشزسیریز ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی، سخت فیصلے کرنے کے لیے تیار ہوں،فلاور
آسٹریلیا میں ٹرافی گنوانے کے نتیجے میں کڑے امتحان کا سامنا کرنا ہوگا،انگلش کوچ۔فوٹو:فائل
انگلش کوچ اینڈی فلاور نے آسٹریلیا کے ہاتھوں ایشز سیریز میں کلین سوئپ کے باوجود عہدہ چھوڑنے سے انکارکردیا ہے۔
سیریز کو ایک ڈراؤنا خواب قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ وہ سخت فیصلے کرنے کیلیے تیار ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کوچ نے ٹیم کو تنبیہ کی کہ آسٹریلیا میں ٹرافی گنوانے کے نتیجے میں کڑے امتحان کا سامنا کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ کینگروز نے اتوار کو سڈنی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو دوسری اننگز میں صرف 31.4 اوورز میں 166 رنز پر آؤٹ کرکے281 رنز سے فتح پائی، یوں سیریز میں اسے5-0 کی جیت نصیب ہوئی۔ ایک سوال پر فلاور نے کہاکہ میں ٹیم سے ڈراپ ہونے والے ممکنہ پلیئرز کے بارے میں کچھ نہیں بتائوں گا، 104 ٹیسٹ میں47 سے زائد کی اوسط سے رنز بنانے والے کیون پیٹرسن آخری ٹیسٹ میں 3 اور 6 رنز بنا سکے۔
یوں سیریز میں انھوں نے294 رنز29.40 کی ایوریج سے اسکور کیے،پیٹرسن کے بارے میں سوال پر کوچ نے کہا کہ اب نیا دور شروع ہوگا، دوبارہ کامیابیاں پانے کیلیے ہمیں سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔31 سالہ وکٹ کیپر میٹ پرائر پر بھی شک کے بادل چھائے ہوئے ہیں، انھیںآخری2 ٹیسٹ میں نہیں کھلایا گیا تھا۔ فلاور نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ الیسٹر کک نئی انگلش ٹیم کی قیادت کرسکیں گے ، حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ایشز ٹیسٹ سیریز کا نتیجہ ایک کڑوی گولی ہے جسے ہمیں نگلنا ہوگا۔ انگلینڈ کے پاس آئندہ سری لنکا کے ساتھ 2 ٹیسٹ کی سیریز کیلیے 5 ماہ موجود ہیں ، اس وقت تک آسٹریلیا کے خلاف مایوس کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔