سڈنی ٹینس جینکو وچ اورکزنٹسو وا پہلے راؤنڈ کی مہمان بن گئیں
ووزینسکی نے سیزن کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے جولیا گوریجس کو ٹھکانے لگا دیا، ہوبارٹ میں اسٹوسراور فلپکنزکی جیت
فرانس کی آلیز کورنیٹ کو امریکن کھلاڑی کرسٹینا میک ہیل نے6-7(4/7)،6-2 اور7-5 سے ہرادیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
کیرولین ووزینسکی نے سیزن کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سڈنی انٹرنیشنل میں جولیا گوریجس کو ٹھکانے لگا دیا،سابق ورلڈ نمبرون نے جرمن حریف کیخلاف 3-6،6-2 اور6-4 سے کامیابی سمیٹی، جیلینا جینکووچ اور سویٹلانا کزنٹسووا پہلے رائونڈ کی مہمان بن گئیں۔
ہوبارٹ ایونٹ میں ٹاپ سیڈ سمانتھا اسٹوسراور کرسٹین فلپکنزنے دوسرے مرحلے میں قدم رکھ دیے، سلون اسٹیفنز کے انجرڈ ہونے پر اختتامی لمحات میں ایونٹ کا حصہ بنائی جانے والی وارویرا لیپچنکو نے بھی پہلا مرحلہ عبور کرلیا، آکلینڈ اے ٹی پی میں کولمبیا کے سانتیاگو گیرالڈو نے اسپینش حریف البرٹ مونتانیز کوزیر کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی انٹرنیشنل ٹینس میں 6 سیڈ ڈینش اسٹار کیرولین ووزینسکی نے پہلے رائونڈ میں جرمن پلیئر جولیا گوریجس کو ابتدائی سیٹ ہارنے کے باوجود ٹھکانے لگا دیا، یہ نئے سیزن میں ان کی پہلی فتح ہے، سال نو کے موقع پر انھوں نے اسکاٹش گالفر رورے میکلروئے سے اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا، کندھے میں تکلیف کے سبب کیرولین نے گذشتہ ہفتے منعقدہ برسبین ٹینس ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی، ان کی فتح کا اسکور 3-6،6-2 اور6-4 رہا، 23 سالہ سڈنی ایونٹ میں چھٹی مرتبہ شریک ہوکر خود کو آسٹریلین اوپن کیلیے تیار کررہی ہیں، فورتھ سیڈ سربیا کی جیلینا جینکووچ پہلے رائونڈ کی مہمان بن گئیں، انھیں ورلڈ نمبر23 روسی پلیئر ایکٹریٹا ماکارووا نے اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور6-2 سے زیر کرلیا، جیلینا سردست عالمی درجہ بندی میں 8ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
دیگر فرسٹ رائونڈ میچز میں امریکن کوالیفائر بیتھنی میٹک سینڈز نے کینیڈین حریف ایوگینے بوچارڈ کو 6-4،6-3 سے قابو کیا، جمہوریہ چیک کی لوسیا سفارووا نے زیرک اطالوی پلیئر فرانسسکا شیوانے پر 6-4 ، 6-4 سے غلبہ پایا، میٹک سینڈز اب دوسرے رائونڈ میں دفاعی چیمپئن پولینڈ کی اگنیسکا ریڈوانسکا کا سامناکریں گی، وہ ہوپ مین کپ کا فائنل کھیلنے کے بعد اب سڈنی میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
فرانس کی آلیز کورنیٹ کو امریکن کھلاڑی کرسٹینا میک ہیل نے6-7(4/7)،6-2 اور7-5 سے ہرادیا، جرمنی کی 5 سیڈ اینجلیک کیربر نے گذشتہ برس کی رنر اپ سلواکین پلیئر ڈومنیکا سبولکووا کو 7-6(7/5)،7-5 سے زیر کرلیا، کوالیفائر لورین ڈیویس نے آسٹریلین وائلڈ کارڈ پلیئر جرمیلا گیڈجسووا کو 6-4، 7-6 (10/8) سے مات دی، رومانیہ کی سورانا کرسٹیا نے بلغارین کھلاڑی سویٹانا پرنکووا کو 6-4،6-1 سے مات دی، امریکی کھلاڑی وکٹوریا ڈوویل کو اسٹونیا کی کائیا کنیپی کے ہاتھوں 6-1،6-3 سے شکست ہوگئی۔
سلون اسٹیفنز کے انجرڈ ہونے پر اختتامی لمحات میں ایونٹ کا حصہ بنائی جانے والی وارویرا لیپچنکو نے روسی حریف سویٹلانا کزنٹسووا کو 6-3،3-6 اور7-5 سے ٹھکانے لگادیا۔مینز سنگلز میں 6 سیڈ فرنچ پلیئر جولین بینیٹو نے آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن کو 6-2،6-2 سے قابو کیا،ازبک کھلاڑی ڈینس استومن نے اسپینش حریف پبلو آندوجر کو 6-1،6-2 سے ہرایا۔دوسری جانب ہوبارٹ ویمنز ٹینس میں کرسٹن فلپکنز نے کیوی حریف مارینا ایراکووک کو 6-4،6-1 جبکہ کارلا زاکاپولووا نے آسٹرین پلیئر یووینی میوسبرگر کو 7-5،6-2 سے قابو کیا، ٹاپ سیڈ سمانتھا اسٹوسر نے امریکن حریف میڈیسون برینگل کو 6-7(4/7)، 6-1، 7-6 (7/5) سے مات دی، سربیا کی بوجانا جونواسکی نے جرمنی کی اینیکا بیک کو 7-5،6-3 سے قابو کیا، فورتھ سیڈ اناستاسیا پاولیچنکووا کو امریکی پلیئر ایلیسون ریسکی نے 6-3 اور6-2 سے ہرا دیا۔علاوہ ازیں آکلینڈ میں شروع ہونے والے اے ٹی پی میں کولمبیا کے سانتیاگو گیرالڈو نے اسپینش حریف البرٹ مونتانیز کو 6-1،7-6(7/3)سے زیر کیا، امریکا کے جیک سوک نے فرنچ حریف ایڈرین مینارینو کو 6-3،6-4 اور ارجنٹائن کے ہوراسیو زیبالوس نے فلیپو ولیندری کو 6-0،7-6(7/1) سے مات دی۔