کراچی کیلیے جلد200 بسوں کا انتظام کیا جائے وزیراعلیٰ سندھ
خصوصی ترقیاتی پروگرام سے متعلق آئندہ 15 روز میں رپورٹ پیش کی جائے، قائم علی شاہ
رواں مالی سال 2013-14 میں مجموعی طورپر تمام ترقیاتی کاموں کے لیے 70 ارب روپے جاری کیے گئے۔ فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شا ہ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو صوبے بھرکے تما م اضلاع کی ترقی کے لیے طویل المعیاد ماسٹر پلان تشکیل دینے اور پسماندہ اضلاع کیلیے خصوصی ترقیاتی پروگرام کے آغاز کے لیے 15 دن کے اندر خصوصی ترقیاتی پروگرام کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے احکام جاری کیے ہیں ۔
انھوں نے متعلقہ عملداروں کو واٹر سپلائی نکاسی آب ، صفائی ستھرائی ، صحت اور تعلیم سے متعلق اسکیموں کو منصوبہ بندی میں ترجیحاتی بنیاد کرنے کے احکام بھی دیے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی ، حیدر آباد ، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، سکھر میں 7.1 ارب روپے کی خطیر رقم سے جاری ترقیاتی ، منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ ان منصوبوں کے لیے محکمہ خزانہ نے مختص رقم مختص فنڈز کا 50 فیصد جاری کردیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جاری فنڈز کو ایک یا دو ماہ کے اندر موثر طریقے سے استعمال کرنے اورکام کے معیار پرخصوصی توجہ دینے کے احکامات دیے ہیں ۔
وہ ترقیاتی کاموں سے متعلق وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال 2013-14 میں مجموعی طورپر تمام ترقیاتی کاموں کے لیے 70 ارب روپے جاری کیے گئے جن میں سے اب تک 33 ارب روپے استعمال ہو چکے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے باشندوں کوسستی، معیاری اور بہتر سفری سہولتیں دینے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور اس ضمن میں انھوں نے متعلقہ حکام کو قلیل وقت کے اندر سرکاری و نجی شعبوں کی شر اکت داری کے تحت جلد از جلد 200 بسوں کا انتظام کرنے کے احکام دیے ہیں ۔کراچی اور حیدرآباد کے شاندار ماضی کو بحال کیا جائے گادونوںشہروں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ان 314 ترقیاتی منصوبوں سے متعلق 2 دن کے اندر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کے ہدایت کی ۔