ملیراورنگی سے سیاسی کارکنوں سمیت33افراد زیرحراست

الفلاح سوسائٹی سے پکڑے گئے ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سے اسلحہ بھی ملا، ترجمان رینجرز

دہشتگرد مسافر خانوں اور ڈیروں میں رہائش اختیار کرلیتے ہیں، بے قصورکو چھوڑدینگے، پولیس فوٹو: اے پی پی/فائل

رینجرز نے خفیہ اطلاع پر ملیر کے علاقے الفلاح سوسائٹی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک سیاسی تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

رینجرز کے ترجمان میجر سبطین نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے افرادٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دریں اثنا رینجرز اور ویسٹ زون پولیس نے مومن آباد، فرنٹیئر کالونی، بنارس چوک، اسلامیہ کالونی اور پیرآباد سمیت ملحقہ علاقوں میں قائم مسافر خانوں، ڈیروں اور ہوٹلوں پر چھاپے مار کر30 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اورنگی ٹاؤن کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا۔




جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ متعدد افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، پولیس کے مطابق دہشت گرد بھیس بدل کر مسافر خانوں اور ڈیروں میں رہائش اختیار کرلیتے ہیں اور موقع ملتے ہی دہشتگردی کی کارروائی کر کے فرار ہوجاتے ہیں، تفتیش کے دوران جو بے قصور ہو گیا اسے چھوڑ دیا جائے گا۔
Load Next Story