باپ نے بیوی اورسالے کے ساتھ مل کربیٹی کوقتل کردیا

2 ملزمان مقتولہ کے والد اور ماموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تفتیشی افسر سب انسپکٹر عدنان شہزاد گھمن

غیرت کے نام پر بیٹی کو بیوی اور سالے کی مدد سے قتل کرنیوالے ملزمان کا اعتراف جرم کرلیا۔ فوٹو: فائل

NEWSDESK:
غیرت کے نام پر بیٹی کو بیوی اور سالے کی مدد سے قتل کرنیوالے ملزمان کا اعتراف جرم کرلیا جب کہ مقدمہ میں ملوث ایک ملزمہ فرار ہوگئی۔

تھانہ صدر کامونکی پولیس رپورٹ کے مطابق خان ٹاؤن کی رہائشی15سالہ لڑکی فائزہ کو اس کے والد فیض نذیر نے بیوی عابدہ فیض اور سالہ شبیر احمد کیساتھ ملکر گندم میں رکھنے والی گولی کو دودہ میں ڈال کر زبردستی پلا کر موت کے گھات اتار دیا۔


تفتیشی افسر سب انسپکٹر عدنان شہزاد گھمن کے مطابق 2 ملزمان مقتولہ کے والد اور ماموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کی والدہ روپوش ہوگئی ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

ملزمان نے عدالت میں اعتراف جرم کیا کہ مقتولہ کا کردار درست نہ تھا۔ متعدد بار اس کو منع کیا گیا مگر وہ باز نہ آئی جس پر میں نے فائزہ کو پکڑا میرے سالہ نے فائزہ کے گلے میں رسی ڈال کر گلہ دبایا اور بیوی نے گندم کی گولی سے ملا ہوا زہریلا دودہ پلایا جس سے فائزہ تڑپ تڑپ کے جاں بحق ہوگئی۔

 
Load Next Story