آسٹریلوی بورڈ اسٹیڈیم میں خاتون کرکٹر کا مجسمہ بھی سجائے گا

ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا جو کامیاب خواتین کرکٹرز کی طویل فہرست کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گا، نک ہوکلے

ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا جو کامیاب خواتین کرکٹرز کی طویل فہرست کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گا، نک ہوکلے۔ فوٹو : فائل

عالمی ویمنز ڈے پر آسٹریلوی بورڈ نے پہلی بار اسٹیڈیم میں کسی خاتون کرکٹر کا مجسمہ بھی سجانے کا فیصلہ کرلیا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سٹین میکیب، اسٹیو وا اور رچی بینو کے مجسموں پر کانسی کے تمغے سجائے گئے ہیں،دوسری جانب آسٹریلیا بھر میں 73مقامات پر کرکٹرز کے مجسمے موجود ہیں مگر ان میں سے ایک بھی کسی خاتون کا نہیں ہے۔


ویمنز ڈے پر اس تفریق کو ختم کرنے کی مہم شروع کرتے ہوئے آسٹریلوی بورڈ نے کہا ہے کہ سڈنی گراؤنڈ میں کسی ویمن کرکٹر کا مجسمہ سجایا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے عبوری چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے نے کہاکہ اس مقصد کیلیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا جو کامیاب خواتین کرکٹرز کی طویل فہرست کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گا۔
Load Next Story