کراچی میں رپورٹ کورونا کیسز میں بھارتی ویرینٹ کی شرح 92 فیصد ہوگئی

کراچی میں 14 اور 15 جولائی کو 90 میں سے 83 نمونے ڈیلٹا ویرینٹ کے پائے گئے، آئی سی سی بی ایس

کراچی میں 14 اور 15 جولائی کو 90 میں سے 83 نمونے ڈیلٹا ویرینٹ کے پائے گئے، آئی سی سی بی ایس (فوٹو : فائل)

کورونا وائرس کے بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کا شہر قائد میں پھیلاؤ جاری ہے، شہر میں سامنے آنے والے مثبت کیسز میں سے بھارتی ویرینٹ کی شرح 92 فیصد ہوگئی۔

جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی ادارہ برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے 14 اور 15 جولائی کو 90 میں سے 83 نمونے ڈیلٹا ویرینٹ کے پائے گئے اس طرح رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 92 فیصد کیسزعام کورونا کے نہیں بلکہ بھارتی ویرینٹ سامنے آئے ہیں۔


ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا انڈین ویرینٹ پھیل رہا ہے، اس ویرینٹ کی شدت بھی خطرناک ہے، کورونا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھنے سے شہر میں روزانہ درجنوں آپریشن ملتوی کیے جارہے ہیں جب کہ کراچی کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تین گنا بڑھ گئی ہے۔

ماہرین نے مزید کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے کراچی کے اسپتالوں پر دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، جتنے زیادہ کیس بڑھیں گے اتنی ہی زیادہ اموات کا بھی خدشہ ہے، ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو عید کے بعد صورتحال مزید بگڑسکتی ہے۔
Load Next Story