ایس ای سی پی رجسٹرڈ کمپنیاں ایک لاکھ 37 ہزار سے متجاوز

ایک ماہ میں 39 فیصد اضافہ، فروری میں 2 ہزار 257 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔

68 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ، 30 فیصد سنگل ممبر جبکہ 2 فیصد پبلک ان لسٹڈ ۔فوٹو: فائل

ایس ای سی پی کے پاس رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 54 کمپنیاں ہوگئی۔


سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے کاروباری آسانیوں کے لیے کی جانے والی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان میں فروری میں کل 2 ہزار 257 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں جس کے بعد ایس ای سی پی کے پاس رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 54 کمپنیاں ہوگئی۔

ایک ماہ کے دوران ایس ای سی پی کی طرف سی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 39 فیصد اضافہ ہواہے۔ فروری میں 99فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر جبکہ 30 فیصد درخواست دہندگان کو ایک ہی دن میں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے اور 175 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ای سروسز کے ذریعے بیرون ملک سے کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں ۔
Load Next Story