موسم سرما کی تعطیلات ختم تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے
سندھ میں اچانک سردی کی شدید لہرکے سبب صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرماکی تعطیلات میں ایک ہفتے کااضافہ کردیا تھا
سندھ میں اچانک سردی کی شدید لہرکے سبب صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرماکی تعطیلات میں ایک ہفتے کااضافہ کردیا تھا۔ فوٹو: فائل
کراچی سمیت سندھ بھرمیں موسم سرماکی تعطیلات کے بعد سرکاری ونجی تعلیمی ادارے آج بدھ 8جنوری سے کھل جائیں گے اورسرکاری ونجی اسکولوں اورکالجوں میں تدریسی سلسلے کاآغاز ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 22دسمبر سے شروع ہوئی تھیں اور یکم جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولے جانے تھے تاہم سندھ میں اچانک سردی کی شدید لہرکے سبب صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرماکی تعطیلات میں ایک ہفتے کااضافہ کردیااورتعلیمی ادارے منگل 7 جنوری تک بند کردیے گئے جس کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھل جائیں گے۔